پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ علی وزیر کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ دوسری جانب علی وزیر کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمہ درج کرلیا گیا۔ علی وزیر کو رواں ماہ کے آغاز پر گرفتار کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی