i پاکستان

پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ،اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے،شیخ رشیدتازترین

December 03, 2022

سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران کواندازہ ہے ملک مزید عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا، اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے،شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے آدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی، انہیں بھی اندازہ ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ الیکشن 2 مہینے پہلے ہوں بعد میں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ہے، الیکشن ناگزیر ہیں،شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے، سیاسی و معاشی استحکام قومی سلامتی کا ضامن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی