سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ڈی ایم حکومت میں قانون سازی کو غیرآئینی قرار دینے سے متعلق درخواست جرمانے کیساتھ خارج کردی۔ پی ڈی ایم حکومت میں قانون سازی کو غیرآئینی قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی،درخواستگزار محمود اختر نقوی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے ۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست جرمانے کی ساتھ خارج کردی،جسٹس امین الدین نے کہاکہ آپ کی دو درخواستیں ہیں دونوں پر 20،20ہزار جرمانہ کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی