i پاکستان

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، پرتپاک استقبال پر شفیع جان کا اظہارِ تشکرتازترین

October 07, 2026

پی ٹی آئی کا لا لانگ مارچ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ پہنچ گیا ۔ کوہاٹ میں لانگ مارچ کے قافلے کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت پر صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ کوہاٹ کے باشعور عوام نے لانگ مارچ کے موقع پر بھرپور شرکت کر کے اپنے سیاسی شعور اور وابستگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں پہنچنے والے قافلے کا والہانہ استقبال کیا گیا جبکہ شرکا کے ساتھ بھرپور تعاون بھی کیا گیا۔شفیع جان نے کہا کہ کوہاٹ کے عوام کی میزبانی، تعاون اور گرم جوشی قابلِ ستائش ہے، جس نے مارچ کے شرکا کے حوصلے بلند کیے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ عوام آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اسی جذبے کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی