i پاکستان

پی ٹی آئی یا ن لیگ جو بھی غلط ہو، اخلاقی حدود میں رہ کر ان پر تنقید کریں‘ سہیل آفریدیتازترین

December 29, 2025

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جہاں پاکستان تحریک انصاف غلط ہو وہاں اخلاقی حدود میں رہ کر اس پر تنقید کریں۔ گزشتہ روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرح مسلم لیگ ن اور دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تہذیب کے دائرے میں رہ کر تنقید ہونی چاہیے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف جو کچھ کر رہی ہے اس پر سب کو آواز اٹھانی چاہیے، لوگ حق اور سچ کا ساتھ دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی