پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائو ں کو کلائو ڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنمائو ں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلائوڈ برسٹ کی طرح پی ٹی آئی رہنمائو ں کو سزائیں ہوئیں ، ہم نااہلی کے فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے، بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں۔اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر نے عدالت میں الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی