i پاکستان

پی ٹی آئی رہنماعامر مغل کی دو مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارجتازترین

October 18, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل کی دو مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دیں ۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل کی تھانہ سنگجانی اور تھانہ نون میں دو مقدمات پر درخواست ضمانت کے معاملے پر سماعت ہوئی ، درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی۔عامر مسعود مغل کے وکیل سردار مصروف عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں ، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنا پر خارج کیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی