i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما روف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالےتازترین

July 23, 2024

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما روف حسن سمیت پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے نے روف حسن کو سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے رف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اکانٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ڈیوائسز ملیں گی تو مزید تفتیش ہوگی، ایف آئی ایکیس میں 30روز تک جسمانی ریمانڈ کیا جاسکتاہے۔ وکیل لطیف کھوسہ نے روف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کاآفس سیل کردیا گیا تھا، ہائیکورٹ میں کیس ہے، فل کورٹ کے11ججز نیکہا تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور رہے گی۔ لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ایک ملزم کے کہنے پر مقدمے میں رف حسن کو نامزد کیاگیا، تحریک انصاف کیگرفتارکارکنان کی ڈیوائسز اورموبائل ایف آئی ایکے پاس ہیں۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے روف حسن کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ وکیل صفائی نے رف حسن اور دیگر کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی۔ عدالت نے روف حسن سمیت پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جب کہ 2 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ یاد رہے کہ روف حسن کو کل اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی