i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں دل کا دورہ،عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقلتازترین

May 25, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلیم سرور عدالت میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث بے ہوش ہو گئے۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنما سلیم سرور کمرہ عدالت میں دل کا دورہ پڑ گیا۔ جس کے بعد فوری طور پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی اور صدر پی ٹی آئی گجرات سلیم سرور دل کا دورہ پڑنے کے باعث بے ہوش ہو کر گر گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سلیم سرور دمہ، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض ہیں جبکہ پیشی کے دوران گھٹن اور رش کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑا۔ واضح رہے کہ پولیس نے 10 مئی کو جی ٹی ایس چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کے الزام میں سلیم سرور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی