i پاکستان

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی جیل میں سہولیات کیلئے درخواست پر فریقین کو نوٹس،مقدمات کی تفصیلات طلبتازترین

August 19, 2024

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی جیل میں سہولیات کے لیے عدالت میں دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 سے رکن حاجی امتیاز احمد کو جیل میں سہولیات دینے سے متعلق درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کی، جس میں درخواست گزار ناجس بی بی نے مقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی بنیادوں پر اس کے شوہر کو اٹھوا لیا گیا ہے۔ معاملہ عدالت میں آنے پر بے بنیاد مقدمے میں ملوث کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت ،ہوم سیکرٹری ، آئی جی پنجاب اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گجرانولہ سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی