پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا،تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے پر حکم کے بعد رد عمل دیا،فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکر تھوڑا سا جمہوریت کا پاس رکھیں اور اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کریں، ہربات کیلیے عدالت جانا کوئی اچھی پارلیمانی روایت نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی