i پاکستان

پی ٹی آئی نے کے پی میں الیکشن کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردیتازترین

April 06, 2023

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سابق اسپیکرکے پی مشتاق غنی نے درخواست بیرسٹرگوہرکی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن اور گورنرکے پی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہیکہ گورنر کے پی یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا اور بعد میں مکرگئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہیکہ آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ضروری ہیں، سپریم کورٹ گورنرکے پی کو انتخابات کی تاریخ کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی