i پاکستان

پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیاتازترین

July 29, 2024

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم جماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرتے ہیں۔جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے مسئلے اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ اس ملک میں سیاسی طور پر بڑا عدم استحکام ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم جماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے اور ممکن ہے جماعت اسلامی کو عملی طور پر سپورٹ کیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کبھی 9 مئی اور کبھی دفعہ 144 کے پیچھے چھپ کر سیاست کرتے ہیں، ان کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے۔ خیال رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف چار روز سے راولپنڈی میں دھرنا جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے حال ہی میں اپنے خطاب میں تمام طبقات سے تحریک کا حصہ بننے کی درخواست کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی