i پاکستان

پی ٹی آئی نے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی تعیناتی کو چیلنج کردیاتازترین

February 14, 2023

پاکستان تحریک انصاف نے نگران پنجاب حکومت کی جانب سے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی 3 سال کیلئے ہوتی ہے، ندیم سرور کو مدت ختم ہونے سے قبل ہٹا دیا گیا، نگران پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور پر سہیل ظفر چٹھہ کو تعینات کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی