i پاکستان

پی ٹی آئی نے 4 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ، 7 روز میں جواب طلبتازترین

October 23, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 4 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ کو جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم سے پہلے آپ نے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ منقطع کیا، قابل بھروسہ شواہد ملے ہیں کہ آپ نے حکومت سے رابطہ کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر بتائیں کہ آپ کو پارٹی سے منحرف قرار کیوں نہ دیا جائے، نوٹس کا جواب نہ دیا تو پارٹی سے نکالنے سمیت دیگر کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے اس قسم کے تمام الزامات کی سختی کیساتھ تردید کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی