i پاکستان

پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کیس، فریقین کو نوٹسز، جواب طلبتازترین

July 26, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل غلام مرتضی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کو میٹرو پولیٹن نے سیل کردیا ہے، نہ ہی کوئی نوٹس ملا اور نہ ہی کوئی اور اطلاع دی گئی بس آئے اور دفتر سیل کر گئے، فائر اینڈ سیفٹی انتظامات نہ ہونے کا کہہ کر دفتر سیل کیاگیا۔ بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی