i پاکستان

پی ٹی آئی کراچی جلسہ،سندھ ہائیکورٹ کا 3ہفتے کے اندر عدالتی حکم پر عملدرآمد کا حکمتازترین

August 13, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر 3 ہفتے کے اندر عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی جنوبی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ عدالت نے 10 دن کے اندر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا تھا لیکن 9 نومبر سے معاملہ اٹکا ہوا ہے جبکہ دیگر جماعتوں نے وہاں جلسے بھی کیے ہیں۔ عدالت نے متعلقہ اداروں کو 10 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی جس میں کہا گیا کہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے 3 ہفتے کے اندر عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی