i پاکستان

پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورتازترین

July 22, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 29 جولائی کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔پیر کو پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے احمد وقاص جنجوعہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ، کالعدم تنظیموں سے تعلقات اور مزید تفتیش اور ریکوری کیلئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے احمد وقاص جنجوعہ کو 29 جولائی کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی