سابق وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور عمران خان تین فریقین ہیں ، تینوں اگر سمجھتے ہیں کہ سیاسی درجہ حرارت نیچے آنا چاہئے تو نیچے آجائے گا ، لیکن تینوں میں ایک بھی سمجھتا کہ نہیں آنا چاہئے تو نہیں آپائے گا۔پہلے مذاکرات کا ماحول بننا ضروری ہے تاکہ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر چائے کا کپ پینے کے قابل تو ہوسکیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ جب تک انقلاب نہیں آتا عمران خان جیل میں ہی رہے، ان کی باہر موجیں لگی ہوئی ہیں، حکومت کے اندر لوگ ہیں وہ کہتے اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی لڑتی رہے ہماری موجیں ہیں، اگر یہ سوچ ہوگی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہمیں اس وقت اندرونی استحکام کی بہت ضرورت ہے۔حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مہربانی کرے کہ جو لوگ کوٹ لکھپت جیل میں ان کو رہا کیا جائے، تاکہ بات آگے بڑھے۔پی ٹی آئی کو مذاکرات کا آپشن ملے گا توہی بات ہوگی ، اس وقت ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی