i پاکستان

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ڈی سی لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 30 ستمبر کو ہو گیتازترین

September 28, 2024

پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ رجسٹرار آفس نے ڈی سی لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 30 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی، جسٹس فاروق حیدر درخواست پر سماعت کرینگے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور نے عدالتی احکامات کے باوجود جلسے کی اجازت نہیں دی، عدالت ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی