i پاکستان

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کو نوٹستازترین

May 24, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر عامر مغل کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ جلسے کی اجازت کون دیتا ہے؟ ڈپٹی کمشنر ہی دیتا ہے نا، ہم درخواست پر نوٹس کر دیتے ہیں۔ اس پر درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ کیس کو پیر کے لیے مقرر کیا جائے، اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں پیر کو موجود نہیں ہوں گا، منگل کو رکھ لیتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے منگل تک جواب طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی