i پاکستان

پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہتازترین

May 23, 2023

تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماں جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ملک ریاض نے بتایا کہ دونوں رہنما پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں اور رہائی کے بعد باضابطہ اعلان کر دیں گے۔ واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے 15 سے زائد رہنماوں نے پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے رہنماں کی علیحدگی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا اور سابق صوبائی وزیر اوقات پیر سعید الحسن شاہ نے 9 مئی کے واقعات کو بنیاد بنا کر پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی