پی ٹی آئی رہنما و سنی اتحادکونسل کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ پارٹی کی سیاسی اور پارلیمانی کمیٹی میں مشکوک افراد شامل ہیں،بہت سے رہنماپارٹی کی بے عملی کی وجہ سے تنگ ہیں۔ایک انٹرویو میں شاندانہ گلزار نے پارٹی کے مضطرب ارکان کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شہریار آفریدی کا پیغام یہی تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کچھ نہِیں ہو رہا، اس لیے مستعفی ہو جانا چاہیے اور جب یہ بات اسد قیصر نے سنی تو کہا کہ پھر وہ بھی مستعفی ہوں گے۔ شاندانہ گلزار کے مطابق شیر افضل مروت، علی محمد خان، جنید اکبر، پنجاب سے امیر سلطان اور شبیر قریشی کے بھی یہی جذبات ہیں اور وہ پارٹی کی بے عملی کی وجہ سے تنگ ہیں۔شاندانہ گلزار نے مزید کہ سیاسی اور پارلیمانی کمیٹی میں مشکوک افراد ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی