سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی لابی امریکہ میں مضبوط ہے جبکہ پاکستان کی لابی کمزور ہے، پی ٹی آئی کی لابی نے امریکی کانگریس سے خط لکھوا دیا، اسحاق ڈار کیلئے بطور وزیرخارجہ شرمندگی کا مقام ہے کہ لابی کمزور ہے۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا، سعودی عرب، چین اور دوست ممالک ایک حقیقت ہیں، امریکہ اگر بانی پی ٹی آئی کو باہر لانے کیلئے سنجیدہ ہے تو کیا حکومت روک سکے گی۔ انھوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے انسانی حقوق پرخط لکھ دیا توہماری غیرت جاگ گئی، آئی سی سی کے فیصلے پر ہماری غیرت نہیں جاگی جواب نہیں دیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ نے کہا ہم نے پاکستان میں 20 لوگ مار دئیے، بھارتی وزیرخارجہ کے بیان پرتوہماری غیرت نہیں جاگی۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں آنے سے انکار کیا تو غیرت نہیں جاگی، آئی سی سی نے ٹرافی گھمانے کی فہرست میں آزاد کشمیر کو نکال دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی