i پاکستان

پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت کیلئے درخواست ، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگرفریقین سے جواب طلبتازترین

July 23, 2024

تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کے نائب صدر شیخ اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی ، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14 اگست کو لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں، دو سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جلسے میں کوئی ریاست مخالف سرگرمیوں نہیں ہوں گی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ، دائر درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی