i پاکستان

پی ٹی آئی کی جانب سے شخصیت پر حملے قابل افسوس ہیں، شہلا رضاتازترین

January 23, 2025

پی ٹی آئی کی جانب سے شخصیت پر حملے قابل افسوس ہیں، مریم نواز کو نشانہ بنانا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے،پی ٹی آئی قیادت بلاول بھٹو زرداری کو بھی نشانہ بناتی رہی ہے، جو قابل مذمت ہے، جب پارٹی قیادت ایسی حرکات کرتی ہے تو کارکنوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب ملتی ہے، سیاسی معاملات میں برے القابات اور ذاتی حوالے دینا افسوسناک عمل ہے اور اس سے سیاسی ماحول میں کشیدگی بڑھتی ہے۔ایک انٹرویو میں شہلارضا نے ن لیگی اور پی ٹی آئی رہنما کے درمیان ایک ٹاک شو میں ہونے والی لڑائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ونوں سیاسی رہنمائوں کو ذاتیات پر اترنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔شہلا رضا نے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے پیکا ترمیمی ایکٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات سوشل میڈیا پر جھوٹے اور توہین آمیز رجحانات کے خاتمے کے لیے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز جب منڈی بہاالدین گئیں تو ان کے خلاف شرمناک ٹوئٹر ٹرینڈ بنایا گیا، جو سیاسی اقدار کے خلاف ہے۔ پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی تربیت کا فقدان واضح ہے اور یہ رویے خواتین کو نشانہ بنانے تک محدود نہیں بلکہ مردوں کے لیے بھی طعنہ زنی تک جا پہنچتے ہیں، جو معاشرتی جھگڑوں کو ہوا دیتا ہے۔شہلا رضا نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی حملوں سے گریز کریں اور سیاست کو تحمل اور اخلاقی اقدار کے دائرے میں رکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی