مسلم لیگ ن کے رہنما کوثر کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور کارکن امن و قانون کی بات کبھی نہیں کرتے بلکہ ہر معاملے کو تصادم کی طرف لے جاتے ہیں۔ایک انٹرویو میں کوثر کاظمی نے کہا کہ اگر کسی فہرست میں نام شامل نہ ہو اور قانون کے مطابق روکا جائے تو اس پر لڑائی شروع کردینا پی ٹی آئی کی پرانی روش ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام رکاوٹوں اور دبا سے گھبرانے والے نہیں، وہ حالات کا سامنا کرنا جانتے ہیں اور کسی بھی انتشار کا حصہ نہیں بنتے، سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر قانون شکنی اور بدامنی کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیئے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کریں تاکہ ملک میں استحکام اور جمہوری عمل کو نقصان نہ پہنچے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی