i پاکستان

پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر 32 تھانوں کے چھاپے، پارٹی دفاتر بند، رہنما روپوشتازترین

September 28, 2024

پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی کے 32 تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے، اس دوران پارٹی کے دفاتر بند ہیں جب کہ رہنما روپوش ہو چکے ہیں۔ ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی احتجاج کے پیش نظر گزشتہ شب کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی کے 32 تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے، تاہم تمام کارروائیاں ناکام رہیں اور رات بھر کوئی بھی سرگرم کارکن پولیس کے شکنجے میں نہیں آیا۔ دوسری جانب راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے سیاسی دفاتر بند کردیے گئے ہیں۔شمس آباد، رحمان آباد، بھارہ کہو، مارگلہ ٹان، چک شہزاد میں موجودپی ٹی آئی کے پبلک سیکرٹریٹ بند اور پارٹی رہنما روپوش ہیں۔ دریں اثنا پی ٹی آئی کینٹ کے عہدے دار دھمیال ہاس پہنچ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماں نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے رابطوں کا پلان تشکیل دے دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کارکن 2 بجے کے بعد مری روڈ پر نکلیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی