i پاکستان

پی ٹی آئی کا پاک، سعودی عرب مشترکا دفاعی معاہدہ کا خیرمقدمتازترین

September 19, 2025

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے پاک سعودی عرب مشترکہ دفاعی معاہدہ کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پی ٹی آئی سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کیلئے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کا تصور مسلم دنیا کو متحد کرنے والے ملک کے طورپر کیا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لئے سعودی عرب کی حمایت کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم معاہدے کی مزید تفصیلات پاکستان کے لوگوں سے اشتراک کرنے کے منتظر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی