i پاکستان

پی ٹی آئی کا مذاکرات کا اعتراف احتجاج کو بے جان کر رہا ہے، لیاقت بلوچتازترین

November 23, 2024

جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کا اعتراف احتجاج کو بے جان کر رہا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلاف نہیں طے شدہ نورا کشتی ہے۔جاری اپنیایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بغیر کسی ذمے داری کے اقتدار کو بھرپور انجوائے کر رہی ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کا اعتراف احتجاج کو بے جان کر رہا ہے۔تحریک انصاف مقبولیت کے باوجود حکومت مخالف تحریک منظم نہیں کر پائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرے۔ حکومت اور اپوزیشن سیاسی بحران کے حل کے لیے لچک پیدا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی