i پاکستان

پی ٹی آئی کا دفتر ڈی سیل نہ کرنے پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتویتازترین

June 07, 2024

پاکستان تحریک انصاف کا دفتر ڈی سیل نہ کرنے پر سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر ڈی سیل نہ کرنے پر سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین اس موقع پر عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ ہم اس درخواست کو آئندہ ہفتے سنیں گے۔ واضح رہے کہ 4 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی