i پاکستان

پی ٹی آئی کا استعفے منظوری کیلئے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہتازترین

December 21, 2022

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے لیے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری کے لیے ایک بار پھر سپریم کورٹ جائے گی،ا س سلسلے میں قانونی ماہرین نے تیاری شروع کردی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظوری میں تاخیر کے باعث سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایوان میں جانے کا اعلان کیا تو اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔استعفوں کے لیے اسپیکر کے روبرو جانے کا اعلان کیا تو اسپیکر چھٹی پر چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل تاخیر کے باعث پی ٹی آئی نے اس معاملے پر سپریم کورسٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی