i پاکستان

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلانتازترین

January 24, 2023

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک عوام کا ہے ڈرائنگ روم میں بیٹھے اہل طاقت کا نہیں، فیصلے عوام کی منشا سے ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی