i پاکستان

پی ٹی آئی کے معاملات چیخنے سے نہیں بات چیت سے حل ہوں گے،افنان اللہتازترین

November 04, 2024

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے معاملات چیخنے، چلانے سے نہیں بات چیت سے حل ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں زیر التواکیسزکی وجہ سے ججزکی تعداد بڑھانا ہوگی، تحریک انصاف والے 2013 سے احتجاج کر رہے ہیں، تحریک انصاف والوں نے جو کرنا ہے کرلے۔انہوں نے کہ تحریک انصاف کی حالت یہ ہوگئی ہے کہ اب کے مار والی، تحریک انصاف کی ہسٹری میں نو مئی بھی ہے، آئینی حق کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ دھنگا،فساد شروع کردیں۔رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کا اتنا ہی شوق ہے تو بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو بھی بلائیں، تحریک انصاف کے قول وفعل میں تضاد ہے، انہیں گڈ ٹوسی یووالی عدالتیں پسند ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی