تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔تفصیل کے مطابق 5ارکان اسمبلی نے بیرسٹر قاسم نواز کے ذریعے درخواست دائر کردی،درخواستگزاروں میں عامر ڈوگر، اویس حیدر، سید شاہ احد،نسیم علی شاہ اور یوسف خان شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواستگزاروں کو قومی اسمبلی احاطے سے غیرقانونی گرفتار کیا گیا،گرفتاری کے وقت وجہ نہیں بتائی گئی، نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، عدالت نے درخواستگزاروں کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ بھی دیدیا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم نامہ آئین کے آرٹیکل 4اور10کی خلاف ورزی ہے،ایف آئی آر میں درخواستگزاروں کا مخصوص کردار واضح نہیں کیاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کا 10ستمبر کا حکمنامہ غیرقانونی قرار دیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی