i پاکستان

پی ٹی آئی کے 8 فروری کو صوابی میں ہونیوالے جلسے کیلئے تیاریاں شروعتازترین

January 30, 2025

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو صوابی میں ہونیوالے جلسے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کیلئے تمام رہنمائوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں، خیبرپختونخوا کے ہر ایم این اے کو 500 سے زائد ورکرز نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔رہنمائوں پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے وکررز کو خود گاڑیوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کو ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جلسے میں خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب کے ورکرز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔دوسری جانب صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہا ہے کہ صوابی جلسے میں پارٹی کے تمام قائدین شرکت کریں گے، صوابی کا جلسہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی