i پاکستان

پی ٹی آئی جلسہ؛ مرکزی بینر سے شاہ محمود قریشی اور مراد سعید کی تصاویر غائبتازترین

August 05, 2024

پی ٹی آئی کے جلسے میں لگے مرکزی بینر پر شاہ محمود قریشی اور مراد سعید کی تصاویر نہیں لگائی گئیں، جس پر کارکن شش و پنج کا شکار ہو گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوابی جلسے میں کنٹینر پر لگے مرکزی بینر پر شدید تنقید کی ہے، جس پر سابق وزیر خارجہ اور پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی تصاویر غائب تھیں۔ کارکنوں کی جانب سے بینر پر تصاویر شائع نہ کیے جانے کے خلاف سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی، جس کے بعد جلسے کی انتظامیہ نے راتوں رات بینر تبدیل کروایا۔ جلسے کے لیے کنٹینر پر لگائے گئے پہلے بینر پر 20 رہنماں کی تصاویر لگائی گئی تھیں، جس میں شاہ محمود قریشی اور مراد سعید کی تصاویر نہیں تھیں۔ بعد ازاں کارکنوں کے احتجاج اور شدید تنقید پر نئے بینر پر شاہ محمود قریشی سمیت 10 رہنماں کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔ نئے بینر پر سابق گورنر شاہ فرمان اور صوبائی وزرا کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں، جنہیں پہلے والے بینر پر لگایا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی