i پاکستان

پی ٹی آئی حکومت میں بڑے دہشتگردوں کو رہا کیا گیا، علی گوہر بلوچتازترین

July 11, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما علی گوہر بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں بڑے دہشت گردوں کو رہا کیا گیا۔ایک انٹرویو میں گوہر بلوچ کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 تک ملک میں دہشت گردی کا چیلنج تھا جس پر منظم طریقے سے قابو پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ امن بحال ہو گا اور ملک میں سرمایہ کاری آئے گی، پی ٹی آئی دور میں ملکی تاریخ میں سب سے بڑا قرضہ لیا گیا۔ علی گوہر بلوچ نے مزید کہا کہ بشری بی بی اور فرح گوگی کے ذریعے کیا پنجاب میں کرپشن نہیں کی گئی؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی