i پاکستان

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہے تو اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں، محمود خانتازترین

June 07, 2024

سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا اور سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز محمود خان نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے تو وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہر وقت سڑکوں پر نکلنا ٹھیک نہیں ہوتا، ورکرز کی توانائی ختم ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بات چیت کے لیے بیٹھنے کو تیار ہو تو ہماری خدمات حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کو اپنا مینڈیٹ ملا ہے، میں نے اپنی ہار انتخابات کے دن ہی تسلیم کر لی تھی۔ سابق وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ گورنر اور وزیراعلی کو اپنی کرسی کے آداب کے مطابق بات کرنی چاہیے، گورنر وفاق کا نمائندہ ہے، وزیر اعلی کی وفاق میں بات چیت کروا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشورہ ہے دونوں بیٹھ کر صوبے کے مسائل حل کریں، اگر پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے تو میں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی