جمعیت علما اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سینیٹ میں تعاون کے حوالے سے ایک پیکیج ڈیل پر بات چیت ی جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق اس پیکیج میں جے یو آئی نے مبینہ طور پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کی حمایت کیلئے پی ٹی آئی سے سینٹ کی دو نشستوں کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو یہ سیٹ اپنے قریبی عزیز اور سابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو سینیٹر بنوانے کیلئے درکار ہے لیکن ان کے پاس ووٹوں کی مطلوبہ تعداد کم ہے۔ ذرائع کے مطابق دو نشستوں کے مطالبے کے پیش نظر حکمت عملی یہ ہے کہ اس طرح پی ٹی آئی ایک نشست پر بھی آمادہ ہو سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی