الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 3مارچ کے انٹراپارٹی الیکشن کیخلاف اکبرایس بابر کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کردی،پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت 2اکتوبر کو مقررکر دی گئی اور فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،اکبر ایس بابرنے انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی