i پاکستان

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس 21 جنوری کوسماعت کے لیے مقررتازترین

January 14, 2025

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے۔الیکشن کمیشن سماعت میں دلائل دیے جائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلیے موقع دے رکھا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی