i پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج نہیں بلکہ نظام سے بغاوت کرنے جارہی ہے، لیگی رہنما عبدالقیومتازترین

November 18, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد القیو م نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج نہیں بلکہ نظام سے بغاوت کرنے جارہی ہے۔ ایک انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی جمہوریت ہے وہاں احتجاج ہوتے ہیں، سیاسی بلوغت کا تقاضا ہے ایسا اقدام نہ کیا جائے، جس سے قومی سلامتی پرحرف آئے۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مرنے مارنے کی بات احتجاج نہیں بلکہ بغاوت ہے، پرامن جگہ پردھرنا کسی جگہ دینا ہے تو دیں مگرمعیشت کو نقصان نہ پہنچائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی