i پاکستان

پی ٹی اے کی بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکائونٹ بند کرانے کے اقدامات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمعتازترین

January 22, 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکائونٹ بند کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی اے نے بانی کا ایکس اکائونٹ بند کرانے کے اقدامات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس میں حکومت کی جانب سیکئے گئے اقدامات کی تفصیل شامل ہے۔ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق حکومت نے مختلف ادوار میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکائونٹ بند کرانے کے لیے ایکس کو لکھا ، تاہم یہ درخواستیں موثر ثابت نہ ہو سکیں۔پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق 21 اگست 2022 کو پہلی مرتبہ پی ٹی اے نے بانی پی ٹی آئی کا اکائونٹ بند کرنے کیلئے ایکس کو خط لکھا۔ اس کے بعد 18 اپریل 2024 کو توشہ خانہ، سائفر اور عدت کیسز میں سزاں کا حوالہ دیتے ہوئے دوبارہ بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکائونٹ بند کرنے کے لئے ایکس کو درخواست ارسال کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 27 نومبر 2025 کو بانی پی ٹی آئی کی 47 ٹویٹس بلاک کرنے کے لئے ایکس کو لکھا گیا

تاہم ساڑھے 3 سال کے دوران 3 مرتبہ پی ٹی اے کی جانب سے لکھنے کے باوجود ایکس نے مجموعی طور پر درخواستیں مسترد کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق 27 نومبر 2025 کو 47 ٹویٹس بلاک کرنے کی درخواست میں سے ایکس نے صرف ایک ٹویٹ بلاک کی۔پی ٹی اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیز کو پاکستان میں اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر کرنے کا کہا، تاہم سوشل میڈیا کمپنیز نہ تو رجسٹرڈ ہوئیں اور نہ ہی پاکستان میں کوئی نمائندھ مقرر کیا۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیز اپنے اپنے ممالک میں رجسٹرڈ ہیں اور خود کو دوسرے ممالک کے قوانین کی پابند نہیں سمجھتیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیز دوسرے ممالک سے موصول ہونے والی شکایات کو بھی اپنے قوانین کے مطابق دیکھتی ہیں۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکانٹ بند کرنے کی درخواست سے متعلق پی ٹی اے کی یہ رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی