الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 8 سبی پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کی تاریخ تبدیل کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی بی 8 سبی پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ اب 17 نومبر کو ہوگی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ کیلئے تاریخ میں تبدیلی سبی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کی تاریخ میں توسیع بلوچستان حکومت کی درخواست پر کی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی بی 8 سبی پر پولنگ کیلئے 14 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی