i پاکستان

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 94 ہزار کی نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیاتازترین

November 11, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس 94 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے آخری روز 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 93514 بنائی تھی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 93291 پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی