i پاکستان

پی این آئی ایل لسٹ میں شہریوں کا نام ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنجتازترین

July 06, 2024

پی این آئی ایل لسٹ میں شہریوں کا نام ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں شہری منیر احمد کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست دائر کی، دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے دو قوانین ہیں، بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ای سی ایل کا قانون موجود ہے، پی آئی ایل آئی لسٹ میں نام ڈالنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وفاقی حکومت سمیت دیگر کو شہریوں کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالنے سے روکنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی