i پاکستان

پی آئی اے کو ناکامی، نجی ایئرلائن نے برطانیہ کی پروازوں کا لائسنس حاصل کرلیاتازترین

September 24, 2025

پاکستان سے برطانیہ کیلئے براہ راست پرواز وں کے آغاز کے معاملے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جب کہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جب کہ ایئر بلیو کے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ جائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ برطانیہ کیلئے ایئربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی