قومی ائیرلائن کے کیبن کریو نے طیارے میں ملنے والے 50 لاکھ مسافر کو واپس لوٹا دئیے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق دمام سے سیالکوٹ کے لیے سفر کرنے والے مسافر سے غیر ملکی کرنسی جس کی پاکستانی مالیت تقریبا 50 لاکھ روپے بنتی ہے طیارے میں رہ گئی تھی۔ پی آئی اے کے کیبن کریو خاور بٹ نے کیبن سے رقم ملنے کے بعد مسافر سے رابطہ کیا۔ تمام رقم متعلقہ افسران کی موجودگی میں مسافر کے حوالے کی گئی۔ مسافر نے پی آئی اے کیبن کریو کے ایمانداری کے جذبے کو بے حد سراہا اور قومی ائر لائن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی