i پاکستان

پی آئی اے انجینئرز کا تنخواہیں نہ بڑھانے پر احتجاج، فلائٹ آپریشن متاثر،مسافروں کا ئیرلائن انتظامیہ پر مایوسی کا اظہارتازترین

September 20, 2025

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) انجینئرز کے احتجاج کے باعث فلائٹ آپریشن معمول پر نہ آ سکا۔تفصیل کے مطا بق پی آئی اے انجینئرز تنخواہیں اور الانسز میں اضافہ نہ کرنے پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کر رہے ہیں جس کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔ ہفتہ کی صبح کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 تاخیر کا شکار ہوگئی ۔ پرواز کے مسافر لاونج میں انتظار کرنے پر مجبو رہوگئے جبکہ گرائوہنڈ اسٹاف کی جانب سے روانگی کے وقت کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ۔ انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز میں رسہ کشی سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن کئی دن سے متاثر ہو رہا ہے، قومی ایئرلائن کا کینیڈا کا فلائٹ آپریشن تاحال معطل ہے جبکہ لاہور سے پیرس کی پروازیں بھی تاحال معطل ہیں۔ مسافروں نے بروقت اطلاع فراہم نہ کرنے پر ائیرلائن انتظامیہ پر مایوسی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی